مشرق وسطی

دوحہ، علی باقری اور قطری وزیر خارجہ کے درمیان مشاورت

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری” ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے دوحہ پہنچے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد قطر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات و علاقائی مسائل پر مشاورت ہے۔ دوحہ پہنچے پر قطر میں تعینات ایرانی سفیر "علی صالح آبادی” اور قطری وزارت خارجہ کے حکام نے علی باقری کا استقبال کیا۔ دوجہ پہنچتے ہی انہوں نے قطر کے وزیراعظم و خارجہ "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی” سے ملاقات کی۔ ایرانی وزارت خارجہ میں خلیج فارس کے اسٹنٹ ڈائریکٹر "محمد علی بک” اور مغربی ایشیاء و شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر "مهدی شوشتری” بھی اس سفر میں علی باقری کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی وفد کے اس دورے کا ہدف غزہ میں انسانی امداد کی فوری ترسیل اور صیہونی جارحیت کے خاتمے کے لئے عالم اسلام کو متحرک کرنے کے لئے قطری حکام سے مشاورت و تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button