اہم پاکستانی خبریں

کشمیر میں مسلسل کرفیو اور نہتے عوام پر مظالم افسوسناک ہیں، ساجد طوری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کے حل اور کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، سلامتی کونسل، او آئی سی اور دیگر ذمہ دار عالمی اداروں نے اگر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں اور کشمیریوں کا مسئلہ حل نہ کیا تو کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

زرائع کے مطابق ضلع کرم سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مسلسل کرفیو کا نفاذ اور مظالم افسوسناک ہیں، عالمی برادری مزید مظالم روکنے اور مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے، ورنہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پاراچنار پریس کلب میں سیاسی و سماجی رہنما ابرار جان طوری اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر مسلسل تین ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے اور ان سے انتہائی ظالمانہ سلوک روا رکھا گیا ہے، عالمی برادری مسئلہ کے حل اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل، او آئی سی اور دیگر ذمہ دار عالمی اداروں نے اگر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں اور کشمیریوں کا مسئلہ حل نہ کیا تو کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے، جو کہ تباہ کن ثابت ہوگی۔

ساجد حسین طوری نے افغانستان میں امن کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن ہم سب کے فائدے میں ہے، اس وجہ سے ہم پڑوسی ملک افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ملک بھر خاص طور پر قبائلی علاقوں کے ایک ایک فرد نے دفاع وطن کیلئے قربانی دی اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button