پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل آئین اور قانون کی حکمرانی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آئین کی بالادستی اور جمہوری استحکام کو ہی وطن عزیز پاکستان کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کا واحد حل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئین کی تشریح کے انداز کی روشن اور واضح رہنمائی سے موجودہ بحران کو حل کر لیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد پر پیدا شدہ بحرانی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران نے ملک میں انارکی کی سی صورتحال پیدا کر دی ہے، جو کہ عوامی سطح پر خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے، جس کیلئے اس بحرانی صورتحال سے فوری نمٹنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کی حد تک پہنچا دیا گیا ہے، جو ناصرف ملکی سیاسیات کیلئے نقصاندہ ہے، بلکہ آئندہ نسلوں پر یہ غیر سیاسی روئیے منفی اثرات مرتب کریں گے، لٰہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی کلچر کو ایک بار پھر بہتر انداز میں روشناس کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں لیکن قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ چونکہ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اس لیے امید کی جاتی ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کے انداز کی واضح اور روشن رہنمائی سے ملک کو اس شدید بحران سے نکالنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی، تاکہ ملک میں سیاسی اختلافات اور سیاسی رویوں کو ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکے، جس سے براہ راست عوام کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہذب سیاسی کلچر کو فروغ دے کر عوام کو انتشار سے بچایا جا سکتا ہے، جبکہ انہوں نے آئین کی تشریح کے انداز کی واضح اور روشن رہنمائی کے ذریعہ ذاتی مفادات کے سدباب کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد حل آئین اور قانون کی حکمرانی میں مضمر قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button