پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں لیکن قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی رہنماوُں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے، ہر طرف سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور انسان جانوروں کی طرح بک رہے ہیں، تمام حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں اور قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، آخر پاکستانی قوم کب تک ان سیاسی مداریوں کی قلابازیوں کا تماشہ دیکھتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے العارف ہاؤس کراچی میں رمضان المبارک کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ن لیگ اور کالعدم سپاہ صحابہ میں معاہدہ طے پاگیا، خطرناک شرائط طے

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کرسی بچانے یا کرسی کے حصول میں دیوانے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانے کیلئے ان تمام آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، اگر ان بے ضمیر حکمرانوں سے عوام نے اپنی جان نہیں چھڑائی تو پاکستان ترقیوں کا سفر طے نہیں کرسکے گا، اس لئے قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان حکمرانوں نے ہمیں کیا دیا، جو الیکشن سے پہلے عوام سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعداپنے ہی حلقے کی عوام کو حقارت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button