پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021ء جیسے متنازع بل کا قومی اسمبلی سے منظور ہونا بدنیتی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021ء (توہین صحابہ ترمیمی بل) جیسے حساس اور متنازع بل کا قومی اسمبلی سے منظور کیا جانا بدنیتی پر مبنی عمل ہے اور اسپیکر سمیت ایوان میں موجود اراکین اسمبلی کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور ذہنی پستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ کسی ایک رکن نے بھی حساس نوعیت کے بل پر عقلی اور منطقی نقطہ اعتراض نہیں اٹھایا، ریاست اپنے شہریوں کی مذہبی و سماجی آزادی کا تحفظ کرنے کی بجائے اسے چھین رہی ہے، الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button