تعلیمی نصاب تمام مکاتب فکر کی ہم آہنگی سے مرتب ہونا چاہئیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرسید راشد حسین نقوی نے نئی حکومت وجود میں آنے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیسے کہا جا رہاہے کہ نئی حکومت تمام قوموں اور صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے تو اسے نصاب میں بھی تمام مکاتب فکر کی برابر کی نمائندگی کو مدِنظر رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آیا نئی حکومت اِس حساس معاملے کو بھی مدنظر رکھتی ہے یا نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں بفرمان امام خمینیؒ جمعۃالوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم بڑے عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ ترتیب دیا جانے والا تعلیمی نصاب ایسا ہو کہ جو تمام مکاتبِ فکر کی مکمل ہم آہنگی سے وجود میں آئے، تاکہ قومی یکجہتی برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک مسلکی اختلافات یا مزید کسی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان نے ایک مشکل وقت گزارا ہے۔ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں ایک ایسا نصاب ترتیب دینا ہوگا، جو پرامن معاشرے کی تشکیل اور اسے برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔