پاکستانی شیعہ خبریں

چکوال میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ایاز امیر اور ناصربھٹی کی کارنر میٹنگ کا انعقاد

شیعہ نیوز: سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر ضلع چکوال کی خصوصی دعوت پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ضلع چکوال کا وزٹ ۔ضلع چکوال کے یونٹ ڈھڈیال کے برادران نے جناب ایاز امیر امید وار برائے نیشنل اسمبلی اور جناب ناصر بھٹی امید وار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا جس میں جناب سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب مہمان خصوصی تھے ۔ سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ضلع چکوال اور ڈھڈیال کے مسئولین نے صوبائی صدر اور مہمانان گرامی کا پرتباک استقبال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کا معروف صحافی پرویز شوکت صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت

ایاز امیر امیدوار برائے نیشنل اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ۔ قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین کی شخصیت ہم سب کے لئے ایک آئیڈیل شخصیت ہیں ۔

انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سیاست کی ہے ۔وہ ایک اصول پسند ،نڈر اور بے باک لیڈر ہیں۔

انہون نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی بات کی ہے ۔ اسی لئے وہ پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ اچھے نہیں لگتے ۔ وہ ایک قومی لیڈر ہیں ۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے وطن عزیز میں ایسے محب وطن اور مخلص دیندار اور اپنی بات پر قائم رہنے والے عالم باعمل موجود ہیں ۔

جناب ناصر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آج ظلم کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ۔ اگر ہم اسی طرح سے ظالم کا مقابلہ کرتے رہے تو ان انشاءاللہ چیت ہماری ہوگی ۔ ہم نے صرف عوام کو یقین دلانا ہے کہ ہم آپ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button