پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی وٹی ٹی پی کے9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں محکمے نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد مکتب اہلبیت ؑ ےخلاف فتویٰ بازی

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button