اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا وائرس قومی مسئلہ، سب متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہےجس کا ہم سب متحد اور یکجا ہوکر مقابلہ کریں گے۔

تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کراچی میں منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ صادق جعفری نے کہا کہ کورونا ایک قومی مسئلہ ہے جس کا ہم سب متحد اور یکجا ہوکر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی کو مورد الزام ٹھرانا کسی طرح درست نہیں، اسی طرح کسی خاص، گروہ، مسلک اور ملک کو اس وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کو یہاں بسنے والے تمام طبقات کو یکساں نگاہ سے دیکھنا ہوگا اور تمام تر وسائل کو بروائے کار لاتے ہوئے بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا، کیونکہ اس ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں سب کا برابر کا حصہ ہے۔

اس موقع پر نوید قمر زیدی، افسر علی رضوی، شاہد حسین زیدی، باقر علی نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ملک میں بسنے والے افراد سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر متحد اور متفق رہیں، بعد ازاں اس مرض سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا اور توبہ استغفار کی گئی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close