دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پنٹاگون پر کورونا کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزارت جنگ کے ترجمان چاک برایسهارد کا کہنا ہے کہ پنٹاگون میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 89 افراد میں سے 49 فوجی ہیں۔

کورونا وائرس نے محض 18 دن میں ہی امریکا کی تمام ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وہاں پر 18 مارچ کی صبح تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار تک جا پہنچی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 115 تک پہنچ گئی تھی۔

امریکا میں کورونا وائرس کے یومیہ 500 تک مریض سامنے آ رہے ہیں اور گزشتہ 2 ہفتوں میں جن ممالک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، ان میں یورپی ممالک کے بعد امریکا سر فہرست ہے۔

امریکا میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے یوم دعا منانے کا اعلان بھی کیا تھا جب کہ متعدد ریاستوں نے کئی شہروں کو لاک ڈاون کر رکھا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں بھی 18 مارچ کو کورونا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد امریکا کی تمام ریاستیں وبا کی لپیٹ میں آگئیں۔

عالمی وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے امریکا میں سینما ہالز کو بند کیے جانے سمیت فلموں کی نمائش بھی ملتوی کردی گئی ہے جب کہ کئی عوامی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button