دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کورونا وائرس کی دوا بنا لی ہے,برطانیہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ کی سائی نیئرجِن دوا‎ساز کمپنی نے اس دوا کا نام ایس این جی زیرو زیرو ون رکھا ہے۔ اس برطانوی دواساز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پیر سے کورونا وائرس میں مبتلا ان سو افراد پر جن کی جسمانی حالت خراب ہے، اس دوا کا تجربہ شروع کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی اس نئی دوا کا پہلے جنوبی برطانیہ کے ساؤتھ ھمپٹن ہاسپیٹل میں تجربہ کیا جائے گا اور اس کے بعد دس اسپتالوں میں یہ دوا سپلائی کی جائے گی۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کو پھیپڑوں کو مزید خراب کرنے سے روک دے گی۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس نئی دوا سے بدن کے ایمیون سسٹم کی تقویت ہوگی اور جسم میں کورونا وائرس کی گروتھ رک جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button