دنیا

ٹرمپ کے حامیوں کا ووٹوں کی گنتی بند کرانے کے لئے اجتماع

شیعہ نیوز: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے لیکن جوبائیڈن کی کامیابی کے امکانات بڑھ جانے کے ساتھ ہی پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بعض ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے خلاف شکایات کی گئی ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے دعوی کیا ہے کہ بعض ریاستوں منجملہ، انتخابات کے نتائج میں بنیادی کردار ادا کرنے والی ریاست پینسلوانیا میں ریپبلکن پارٹی کے مشاہدین کو بیلٹ باکس اور پولنگ کے مرکز تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔یہ اعتراضات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن جیت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔انھوں نے صدارتی انتخابات میں اب تک کا سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہےاور ان کی جیت کی پیش گوئی کی جا رہی ہے ۔

امریکا میں اعلان کئے جانے والے انتخابی نتائج کے مطابق موجودہ صدر ٹرمپ کے دو سو چودہ الیکٹورل ووٹ کے مقابلے میں ان کے حریف جو بائیڈن نے دو سو چونسٹھ الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مضبوط پوزیشن اور ممکنہ کامیابی کی صورت میں بھی ایسا نظر نہیں آتا کہ ان کو بآسانی وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے دیا جائے گا۔

این بی سی نیوز ٹی وی چینل کے مطابق ٹرمپ کے بیشتر حامیوں نے اریزونا اور میشیگن سمیت مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لئے رائے شماری کے مراکز میں داخل ہونے کی ناکام کوشش بھی کی ہے ۔اریزونا میں ٹرمپ کے طرفداروں نے کافی ہنگامہ بھی کیا ہے۔ ٹرمپ کے طرفداروں نے ریاست میشیگن کے شہر ڈیٹروئٹ میں بھی اجتماع کیا اور رائے شماری کے ایک مرکز میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کی کوشش کی مگر وہاں بھی سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کی بنا پر وہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ردریں اثنا ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ میں ٹرمپ کے مخالفین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔اس کے بعد نیویارک کی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کاروائی کی جو بدھ کی رات تمام ووٹوں کی گنتی دوبارہ کئے جانے کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے۔نیویارک میں نو مقامات پر اجتماع کرنے والے مظاہرین نے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ اور نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے اور سیاہ فام شہریوں کی زندگی کے حق نامی تحریک کے مطالبات پورے کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔اسی قسم کے احتجاجات اور مطالبات امریکہ کی مختلف دیگر ریاستوں منجملہ فیلاڈیلفیا اور پینسلوانیا میں بھی کئے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button