اہم پاکستانی خبریں

کورونا ویکسین آنے تک معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا، نور الحق قادری

شیعہ نیوز: اس برس پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے یا نہیں وفاقی وزیرمذہبی امور کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تک نہیں آ جاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ بھی بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close