پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا وائرس،عوام گھروں سے باہر نکلنا ترک کردیں۔ علامہ راجہ ناصرعباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ مزید احتیاط کا تقاضہ کرتا ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنا ترک کردیں۔ چند روزمعمول کی سرگرمیاں ترک کر کے خود کو گھروں تک محدود کرلینے سے مرض کے حملے کے خدشات ختم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام مجتہدین عظام نے کورونا سے بچنے کے لیے حفاطتی تدابیر پر عمل کو واجب قرار دے رکھا ہے ۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ طبی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرناہر شخص پر فرض ہے۔متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ صحت مند افراد کے قریب جانے اور ملنے سے اجتناب برتیں تاکہ مرض کے پھیلاؤ کا سدباب کیا جا سکے۔جو مریض احتیاطی تدابیر کو دانستہ نظر انداز کر رہے ہیں وہ گناہ گار ہونے کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے مجرم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوئی ایسا عام مرض نہیں جس سے صرف مریض کو خطرہ ہو بلکہ اس کا مریض ہر دوسرے شخص کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔عوام کو چاہیے کہ اس وبا کی سنگینی کا ادراک کریں اور اس حوالے سے غیر سنجیدہ ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close