کرونا وائرس، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قرنطینہ بھیج دیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قریبی معاون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور ان کے سٹاف کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی پارلیمانی مشیر ریوکا پالوش میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے کئی اراکین اور سٹاف کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق نتین یاہو اور سٹاف قرنطینہ میں رہے گا۔ صیہونی وزارت صحت نے نیتن یاہو کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی ریاست میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک 4347 کرونا کے مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کے روز اسرائیل میں 628 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔