پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا وائرس ،عمرہ وزیارات آپریشن معطل، زائرین پریشان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ سفری تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔ پاک ایران بارڈر سیل ہونے کے بعد اب سعودی عرب کے ساتھ فضائی رابطے بھی غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کردیئے ہیں جس کے سبب زیارات مقامات مقدسہ مشہد وقم سمیت عمرہ وزیارات پر مکہ ومدینہ جانے والے عازمین اور زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ ٹریول اور ٹورآپریٹرز کو بھی کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ حکام کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز سے 300 عمرہ زائرین کو اتارا گیا ہے جس پر عمرہ زائرین کی جانب سے عملے سے تکرار اور ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا ہے ۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق جدہ جانےوالی پرواز ایس وی 735 سے بھی 300 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاک ایران سرحد پرتفتان بارڈر کو سیل کردیا ہے ، جس کے سبب ایران اور بارڈرمیں ہزاروں پاکستانی زائرین شدید مشکلات کا شکارہیں، قیام کی طوالت کے سبب زائرین شدید مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ،بارڈر پر اشیائےخوردونوش کی قلت ہے جبکہ حکومت پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام پروازوں کو بھی غیر معینہ مدت تک کیلئے منسوخ کردیا ہے ۔

دوسری جانب آل پاکستان پلگرزم ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی آڑ میں مقامات مقدسہ کی زیارات کے آپریشنز کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمرہ وزیارات آپریٹرزاس وقت شدید مالی مشکلات کا شکارہیں، فلائٹس، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کی ایڈوانس بکنگ کی رقوم ڈوب رہی ہیں، صورت حال ایسی ہی رہی تو ٹوراور ٹریول ایجنٹس سڑکوں پر آجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button