پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی خوشنودی کیلئے عمران خان کو ہٹا کر کرپٹ افراد کو مسلط کیا گیا: علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی خوشنودی کے لیے عمران خان کوہٹا کر آزمائے ہوئے ان ناکام کرپٹ افراد کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، جن پر کرپشن کے سنگین مقدمات تھے۔ یہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ اس کے جوابدہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کرپٹ لوگوں کو بااختیار بنایا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی ، پٹرول انتہائی مہنگی کر دی گئی ہے۔ ایران سے ہمسایہ ممالک کو پٹرول ،گیس سستے داموں مل رہی ہے۔ ہم امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں۔ امریکہ راضی رہے عوام چاہے تباہ و برباد ہو جائے۔آئی ایم ایف سے قرض لے کے یہ موقع پر ست سیاست دان خود کھا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم آج بجلی کے بلوں کو جلا رہی ہے اگر ریاست نے ان کے حقوق کی پاسداری نہ کی تو وہ ان جگہوں پر جا کراپنے غصے کا اظہار کریں گے جہاں سے بل جاری کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دانستہ طور پر پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے۔ لوگ پاکستان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ کاش مقتدر اور طاقتور طبقہ انسانی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھتا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button