پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پارلیمانی نظام کرپٹ ہے اور یہ کرپشن کو فروغ دیتا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پارلیمانی نظام کرپٹ ہے اور یہ کرپشن کو فروغ دیتا ہے، پیسے دیکر پارٹی ٹکٹ لینے والے لوگ سیاست میں کمائی کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان کا مقصد صرف اپنے اکائونٹ بھرنا ہوتا ہے۔

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سرمایہ لگانے والے کامیاب ہو کر اس کا گیارہ گنا وصول کرتے ہیں، یہ وصولی جائز و ناجائز تمام ذرائع سے کی جاتی ہے، پھر نوکریاں فروخت ہوتی ہیں، سفارش کرنے کیلئے بھی پیسے لئے جاتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف کا او آئی سی اجلاس، یوم پاکستان پریڈ کیلئے سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ وزارتیں لینے کیلئے بھی بڑے پیمانے پر لین دین ہوتا ہے، جب سسٹم ایسا ہو تو اس میں کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ منتخب نمائندے پارلیمنٹ میں جا کرعوام کے حقوق کی بات کریں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی سیٹ اپ میں ہارس ٹریڈنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملک کا وزیراعظم خود کہہ رہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی ارکان کو پیسے کی پیشکش کی ہے اور میں (وزیراعظم) نے اپنے ارکان سے کہا ہے کہ پیسے لے کر غریبوں میں بانٹ دیں اور ووٹ اپوزیشن کی بجائے مجھے(عمران خان کو) دیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل ایسا ہے کہ کوئی غریب آدمی الیکشن لڑ ہی نہیں سکتا، اس صورتحال میں سوائے مافیاز کے عام آدمی کیسے آگے آ سکتا ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ نظام کو تبدیل کئے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button