رمضان المبارک میں صہیونی جارحیت کے خلاف جوابی حملے جاری رہیں گے، عبدالملک الحوثی
شیعہ نیوز: انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف رمضان المبارک میں بھی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
المسیرہ نے کہا یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے رمضان المبارک میں بھی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت کی اپیل
انہوں نے کہا کہ ہم ماہ مبارک میں ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھیں گے۔ یمنی عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ جب ہمارے میزائل اور ڈرون طیارے امریکی تنصیبات پر لگتے ہیں توکہ امریکہ سمجھ جاتا ہے کہ ان حملوں کو یمنی عوام کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے یمن میں فلسطینیوں کے حق میں وسیع ریلیوں کے حوالے سے کہا کہ ان مظاہروں اور ریلیوں سے دشمن کو واضح پیغام جاتا ہے کہ یمنی عوام فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ غزہ میں صرف فلسطینی عوام کے خلاف نہیں بلکہ پوری امت کے خلاف جارحیت جاری ہے۔