اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد میں ’’ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ عزاداری‘‘ کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں عزاداری امام حسینؑ پر قدغن کی کوششوں اور ملت تشیع کے حقوق کی ہونے والی پامالی اور عزاداری دشمن و تشیع دشمن کانفرنسوں کے خلاف 15 صفر کو اسلام آباد میں ملک گیر کانفرنس بعنوان ’’ علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوق ملت و تحفظ عزاداری‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

’’ علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوق ملت و تحفظ عزاداری‘‘ کا انعقاد 15 صفر 1443 بمطابق 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات بمقام جامع امام صادقؑ جی نائن ٹو مین کیا جارہا ہے۔

اس کانفرنس کا انعقاد ’’ادارہ علمائے شیعہ‘‘ کے زیر اہتمام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی ، جامعہ الکوثر اسلام آباد کے پرنسپل و مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی میزبانی میں کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں چہلم امام حسین ؑ کا جلوس یزیدیت کی عبرتناک شکست کا اعلان ہوگا، شہداء کانفرنس

اس کانفرنس میں ملک بھر کے علماء ،ذاکرین، خطباء اور اہم تنظیمی و ملی شخصیات شرکت کریں گی اور اربعین امام حسینؑ سے قبل قومی اتحاد کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ’’ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ عزاداری‘‘ کا اعلان
اسلام آباد میں ’’ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ عزاداری‘‘ کا اعلان

واضح رہے کہ اس وقت وطن عزیز میں عزاداری امام حسینؑ اور ملت تشیع کے حقوق کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر منظم سازش جاری ہے تاکہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکا کر ناامنی پیدا کی جاسکے اور اس سازش میں حکومت اور سیکیورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button