
ملت جعفریہ کی نمائندہ’’ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کل منعقد ہوگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ کی نمائندہ’’ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں تمام قائدین ، علماء و ذاکرین شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عزاداری امام حسینؑ پر قدغن کی کوششوں اور ملت تشیع کے حقوق کی ہونے والی پامالی اور عزاداری دشمن و تشیع دشمن کانفرنسوں کے خلاف کل 15 صفر 1443 بمطابق 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات بمقام جامع امام صادق جی نائن ٹو میں کیا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اربعین کے جلوسوں میں ہماری شرکت دیکھ کر دشمن اپنی موت آپ مر جائے گا
اس کانفرنس میںبزرگ عالم دین جامعہ الکوثر اسلام آباد کے پرنسپل و مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ ریاض حسین نجفی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سمیت پاکستان بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے۔
ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس میں اربعین امام حسینؑ سے قبل قومی اتحاد کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔