اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک ایران تعلقات، ایرانی سی ٹی ڈی افسران کا ایف آئی اے پاکستان کا دورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی دعوت پرایرانی سی ٹی ڈی افسران کا وفد پاکستان دورے پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شعبہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدابخش اور ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔

ایرانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر جنرل محمد قنبری کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ایران کے ڈرگ لائزن آفیسر کرنل امید سروری بھی وفد میں شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ

ایرانی وفد کو ایف آئی اے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایرانی وفد کے اراکان نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔ ایرانی وفد پاکستان میں پولیس مراکز بالخصوص سائبر کرائم ونگ کا دورہ بھی کرے گا۔

ایرانی وفد آج واہگہ بارڈر کا بھی دورہ کرے گا جہاں پرچم اُتارنے کی تقریب میں بھی شریک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button