
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
داعش کے دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کا محکمہ داخلہ کو خط
محکمہ انسداد دہشت گردی نے محکمہ داخلہ کو باہمی قانونی معاونت کے لیے خط لکھا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی محکمہ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے، خط باہمی قانونی معاونت کے لیے لکھا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق خط داعش کے دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے لکھا گیا ہے اور خط میں غیرملکی نمبروں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
خط میں محکمہ داخلہ کو ان نمبروں کے ممالک سے رابطہ کرکے دہشت گردوں کے نیٹ ورک تک پہنچے کی سفارش کی گئی ہے۔