پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میںسعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کوہار ڈیم لورالائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسول ؐ سنگین جرم چوک پرآدھا گھنٹہ ماتم داری پر مقدمہ درج

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سےاسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں مزید مشتبہ افراد کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند ہیں۔

رواں ماہ سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل دس اگست کو مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button