پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملک دشمن سعودی فنڈڈ کالعدم لشکر جھنگوی کا ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگرد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دستی بم کا دھماکا بھی کیا گیا، جس سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مفتی عزیز کے دفاع میں صحابہ پر الزام لگانے والا دیوبندی مولوی گرفتار

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے رواں ہفتے بھی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close