اہم پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز: پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ کارروائی میانوالی، حافظ اباد، اوکاڑہ اور جہلم میں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹر10، اسلحہ اور نقدی برآمد کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت شرافت، یاسین، طلحہ، عبدالرحمن اور اسید کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 546 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 21337 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button