اہم پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے 44 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں انٹیلی جنس بیسڈ 794آپریشنز کئے گئے، جن میں 44 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  یہ آپریشنز لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہریوں میں کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 37 ڈیٹونیٹر اور دیگرسامان برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button