سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، ملعون ملک اسحاق کا وارث ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئےکالعد م لشکر جھنگوی کے مطلوب سرغنہ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبہ سندھ کے علاقے پنو عاقل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ سعید اور ہاشم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا جہاں انہوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائر کھول دیئے، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سعید کا بائیو ڈیٹا دہشتگردوں سے متعلق ریڈ بک میں شامل ہے۔ سعید کا بائیوڈیٹا ریڈ بک ایڈیشن 22 سال 2019 میں صفحہ 77 پر شامل ہے۔
دہشتگرد سعید جنوبی پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تنظیم کو منظم کرنے کا مقصد ملعون ملک اسحاق کی ہلاکت کا بدلہ لینا تھا۔
سعید پر پنجاب کے مختلف تھانوں میں 11 سنگین مقدمات درج ہیں،سعید لاہور میں ڈی ایس پی طارق کمبوہ کو شہید کرنے میںبھی ملوث تھا۔
سعید ڈی ایس پی مراتب حسین کے گھر میں ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
دہشتگرد سعید 2002 میں جوہر ٹاؤن لاہور میں چینی انجنئیر کے قتل کے منصوبے میں بھی ملوث رہا ہے۔
ہلاک ہونے والا دوسرا دہشتگرد ہاشم بھی سعید کے ساتھ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کو منظم کرنے میں سرگرم تھا۔