اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کا آپریشن، بلوچ ریپبلکن آرمی سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیریرازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ضلع کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں ایک IBO انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق مذکورہ اسلحہ و گولہ بارود کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کی جانب سے دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاہور دھماکہ، مبینہ دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

قبضے میں لئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں 107 ایم ایم کے 40 شیل، 140 مارٹر فیوز شیل، 170 مارٹر شیل، 20 ہینڈ گرنیڈ، 400 اینٹی ایئرکرافٹ گولیاں، 5 آر پی جی 70 لانچرز، 2 آر پی جی گن، ایک اینٹی کرافٹ گن کے علاوہ مختلف نوعیت کا اسلحہ و گولہ بارود شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button