پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملعون اورنگزیب فاروقی کی میرپورخاص میں شیعہ مقدسات کی سر عام توہین

شیعہ نیوز: شیڈول فورمیں شامل تکفیری سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی میرپورخاص میں شیعہ مقدسات کی سر عام توہین، نیاز امام حسینؑ، علم حضرت عباسؑ اور علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال ، شیعہ اکابرین کی شکایت اور اعتراض کے باوجود بغیر اجازت ٹنڈو غلام علی روڈ بلاک کرکے عشق مصطفیٰؐ ودفاع صحابہ کے نام پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرریاستی اداروں کی تماش بینی، شیعیان حیدر کرارؑ میں شدید اشتعال ۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر اہتمام میرپورخاص کے تعلقہ ڈگری میں ٹنڈو غلام علی روڈ پر بغیر اجازت عشق مصطفیٰؐ ودفاع صحابہ کے نام پر شیعہ مکتب فکر کے خلاف عوامی جلسہ منعقد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس اجتماع میں کالعدم سپاہ صحابہ کےبدنام زمانہ سرغنہ ،ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کے قاتل اور ریاست پاکستان کی جانب سے شیڈول فور میں شامل دہشت گرد اورنگزیب فاروقی اور اس کے ساتھیوں نے تمام تر رکاوٹوں اور پابندیوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی تقریر میں شیعہ مکتب فکر کی مقدسات ، شخصیات اور شعائر کی کھلم کھلا توہین اور گستاخی بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگزیب فاروقی نے سر عام بھرے مجمع میں نذونیاز امام حسینؑ ، شبیہ علم حضرت عباس ؑ اور معروف شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سمیت شیعہ علماء وذاکرین کے خلاف غلیظ اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔ مجمع سے لعنت کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے کے انعقاد سے قبل شیعہ اکابرین نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیشگی تحریری اعتراض سے آگاہ کیا تھا کہ اس اجتماع کے انعقاد اور اس میں دہشت گرد اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر شرپسند مقررین کی تقریروں کے بعد علاقے کا پرامن ماحول خراب ہوگا اور شیعہ سنی وحدت و یکجہتی کو نقصان پہنچے گا۔شیعہ اکابرین کے اعتراضات اور انتظامیہ کی اجازت نہ ہونے کے باوجودکالعدم سپاہ صحابہ نےکھلم کھلا آئین و قانون کی خلاف ورزی کی اور ایک مسلمہ مسلک اسلامی (شیعہ) کےخلاف توہین آمیز زبان کا استعما ل کیا، افسوس سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصااعلیٰ عدلیہ نے ان تمام قانون شکن اقدامات پر آنکھیں بند کررکھی ہیں اور سارا زور صرف نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کے ذکر اور عزاداری کو روکنے میں لگا رکھا ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button