
داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں اسلام کا نام لے کر قبروں کی بےحرمتی کررہی ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں مسلمانوں کو متحد کیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ امت کی درست سمت رہنمائی کی۔
تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کراچی کے تحت امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے مجلس ترحیم جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں مسلمانوں کو متحد کیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ امت کی درست سمت رہنمائی کی۔
انہوں نے کہا کہ آج داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کا نام لے کر شام میں مقدس قبروں کی بےحرمتی کررہی ہیں، ان اصل دہشت گردوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسلم امہ مصائب و مشکلات پر پریشانیوں سے دوچار ہیں، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں متحد اور یکجا ہونے کے ساتھ ساتھ وحدت کے راستے کو اختیا کرنا ہوگا تاکہ اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کا قتل عام اور بزرگان دین کی قبروں کی بےحرمتی سے باز رہیں اور ان کے اصل چہرے آشکار ہوسکیں۔