مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جہاد النکاح کے بعد داعشی دلہنوں نے گھناؤنا کام شروع کردیا

جہاد النکاح کی غرض سے آئی ہوئی داعشی دوشیزاؤں نے جہاد النکاح کے بعد ایک اور گھناؤنا کام شروع کردیاہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں موجود جہاد النکاح کی غرض سے آئی ہوئی داعشی دوشیزاؤں نے جہاد النکاح کے بعد ایک اور گھناؤنا کام شروع کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نےخبردار کیا ہے کہ داعش نے خودکش بمبار خواتین کو تیار کرلیا ہے جو عرب اور غیر عرب ممالک میں کاروائیوں کا منصوبہ بنا چکی ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انسد دہشت گردی، ابو علی البصری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ داعش نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے خواتین کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش شام اور تیونس جیسی کاروائیاں چند دیگر عرب اور غیر عرب ملکوں میں بھی انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

البصری نے مزید کہا کہ داعش نے اپنے بعض عناصر کو جن میں زیادہ ترخواتین ہیں، عمر البشیر کی حکومت کے سقوط سے پہلے سوڈان منتقل کیا تھا تاکہ انہیں آسانی کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب روانہ کیا جاسکے۔

انہوں نے بعض یورپی، افریقی اور ایشیائی ملکوں میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گرد گروہ اپنے عناصر کو امریکہ سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button