
لشکر جھنگوی کے رہنما نے 10 سالہ بچی کو جنسی دندگی کا نشانہ بناڈالا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لشکر جھنگوی کے رہنما قاری عرفان نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلیئے آنے والی 10 سالہ معصوم بچی کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ میں وہابی دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے قائد حق نواز جھنگوی کے روحانی فرزند قاری عرفان جھنگوی نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلیئےآنے والی مدرسے کی 10 سالہ معصوم طالبہ کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پنجاب کے شہر جھنگ کے علاقے مدھانی جٹ چک نمبر 216 میں وہابی دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے قائد حق نواز جھنگوی کے روحانی فرزند درندہ صفت قاری عرفان جھنگوی نے مدرسہ میں قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والی 10 سالہ معصوم طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد شدید زخمی حالت میں مدرسے کے عقب میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق مزدور ممتاز کی معصوم بیٹی معمول کے مطابق مدرسے پہنچی تو دروازے پر پہلے سے موجود قاری عرفان جھنگوی اس کو مدرسے کے احاطے میں موجود اپنے کمرے میں لے گیا، جہاں اس نے معصوم بچی کے منہ میں اپنا رومال ٹھونس کر اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور بچی کی حالت غیر ہوجانے پر اسے مدرسے کے عقب میں پڑے کچرے پر پھینک کر فرار ہوگیا۔اہل محلہ نے بچی کی آہ و بکا سن کر اس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔
علاقہ ایس ایچ او کے مطابق تکفیری قاری عرفان جھنگوی موقع سے فرار ہو چکا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔