مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں سینکڑوں فلسطینی خواتین لاپتہ، متعدد بچے گرفتار

شیعہ نیوز: صہیونی فوج  نے حملوں کے دوران سو سے زائد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ہے جن کا اب تک کوئی پتہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں صہیونی فورسز کی جانب سے معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم و تشدد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے بارے میں قائم کمیٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے اب تک 142 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ میں بھی غاصب صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار خواتین کے حوالے سے صہیونی فوج نے کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں۔

بیان کے مطابق غاصب فورسز نے معصوم بچوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ شیرخوار بچوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سلامتی کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ترجمان نے صہیونی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں پٹی میں اب تک 8700 معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button