مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ سی آئی اے کا ایجنٹ نکلا

شیعہ نیوز: دہشت گرد گروہ داعش کا موجودہ سرغنہ پہلے سی آئی اے کا مخبر تھا۔

اس بات کا انکشاف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔ اخبار کے مطابق داعش کا موجودہ سرغنہ امیر محمد سعید عبدالرحمان المولا، داعش کا سرغنہ بننے سے پہلے سی آئی اے کے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔

پینٹاگون نے اس ہفتے کے دوران جو خفیہ رپورٹیں عام کی ہیں ان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ داعش کا موجودہ سرغنہ سی آئی اے کا ایک مخبر ہے۔

عبد الرحمان المولا کو سن دوہزار انیس میں داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد، اس دہشت گرد گروہ کا سرغنہ بنایا گیا تھا۔

اس سے پہلے سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کھل کر اعتراف کیا تھا کہ آج ہم جن دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں انہیں امریکہ ہی نے بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button