مشرق وسطی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے اقدام کے قدرداں ہیں

شیعہ نیوز : لبنان کے وزير خارجہ شربل وہبہ نے بیروت میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ لبنان کے اقدام کو قابل قدر سمجھتے ہیں اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں حزب اللہ لبنان نے اہم کردار ادا کیا ہے اس نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے شام کی سرحد سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے لبنان کے سابق وزير خارجہ جبران باسل کے خۂاف امریکی پابندیوں کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے۔ امریکہ نے حال ہی میں لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسل پر پابندی عائد کی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close