
دہشت گرد امریکی فوجیوں کا حملہ، چار افغان شہری شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشرقی افغانستان میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے شبانہ حملے میں کم سے کم چار افغان شہری شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات دہشت گرد امریکی فوجیوں نے صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں حملہ کے کرکے چار افغان شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
دہشت گرد امریکی فوجیوں نے پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خود سرانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔
افغانستان کی پارلیمنٹ اور سینیٹ عام شہریوں کے خلاف دہشت گرد امریکی فوجیوں کے حملوں کی مسلسل مذمت اور ایسے حملے روکنے کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد وشماری کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ کے دوارن افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوج کے فضائی حملوں میں تین سو ترانوے عام شہری جاں بحق اور تین سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔