مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کربلائے معلی میں یوم عرفہ اور عید الاضحی پر خصوصی انتظامات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

کربلائے معلی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور سیکورٹی کے حوالے سے وسیع انتظامات کی خبر دی ہے۔ کربلائے معلی کے پولیس چیف کے مطابق یوم عرفہ کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد زيارت سے مشرف ہوگی جس کے لئے ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کا زائرین کی سہولت اور انتظامات کے لئے دو ہزار سے زائد رضا کار تعینات کئے جا رہے ہيں جنکی نگرانی اور نظارت کا کام پولیس اور الحشد الشعبی کی مشترکہ ہائی کمان انجام دے گی۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہی زائرین کو کورونا کی وبا کے پیش نظر ماسک کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کئے جانے پر خاص تاکید کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ زائرین کا باڈی ٹمپریچر کو چیک کرنے کے لئے الیکٹرونک گيٹ اور طبی عملہ بھی زائرین کی خدمت کے لئے موجود رہے گا۔

خیال رہے کہ آج یوم عرفہ ہے جسے اللہ سے راز و نیاز اور طلب بخشش کے لئے سال کے اہم ترین مواقع میں شمار کیا گیا ہے۔ اس روز فرزند رسول امام حسین علیہ السلام کی زیارت پر خاص تاکید کی گئی ہے اور ساتھ ہی آپ کی تعلیم کردہ اسلام معارف سے لبریز آفاقی دعا، دعائے عرفہ کی قرائت بھی آج کے خاص اعمال میں شامل ہے جسے انجام دینے کے لئے عاشقان اہلبیت (ع) کی بڑی تعداد کربلائے معلیٰ بالخصوص بین الحرمین میںاکٹھا ہوتی ہے۔

اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر کربلا میں غیر ملکی زائرین کا امکان باآسانی فراہم نہیں تاہم عراقی عوام کے علاوہ وہاں مقیم ہزاروں غیر ملکی شہری عرفہ کی مناسبت سے آج کربلا کا رخ کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close