پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم شہادت امیر المومنین ؑ کا جلوس اپنی شان و شوکت کے ساتھ نکلے گا: علامہ صادق رضا تقوی

شیعہ نیوز:ہیئت آئمہ مساجدوعلمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ صادق رضا تقوی نے مزار قائد پر جاری مرکزی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیس رمضان پر یوم شہادت امیر المومنین ؑ کا جلوس اپنی شان و شوکت کے ساتھ نکلے گا بھی اور اس کو احتجاجاً روکا بھی جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بازار کھلے ہیں ہر چیز ہورہی ہے تو پھر جلوس عزا پر رکاوٹ کی بات کیوں ہوتی ہے؟؟ انہوں نےکہا کہہ مجھے ان سیاسی جماعتوں سے گلہ ہے کہ اتنی غیرت ہونی چاہئے کہ بوڑھی ماؤں کی ان آوازوں کو ایوانوں میں پہنچاتے تاکہ پریشر بنےلیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ حالانکہ آپ سے ہمیں امید نہیں کیونکہ ہمارے لیے ہمارا اللہ اور امام زمانہ عج ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزاریں، انہوں نے کہا کہ القدس کا جلوس اب تبت سینٹرپرنہیں رکے گا بلکہ وہاں جائے گا کہ تمہیں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button