دنیا

ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہے، وائٹ ہاؤس

شیعہ نیوز:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ پرعزم ہیں کہ یوکرین میں جنگ کو سفارت کاری اور دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ختم کریں۔ وہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر حکمت عملی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button