اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

داعش سے منسلک دہشت گرد معاویہ اعظم کی ماتلی آمد

شیعہ نیوز : سندھ کی پر امن سرزمین کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکےکیلئے داعش سے منسلک دہشت گرد معاویہ اعظم کی ماتلی آمد، مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات میں سر عام شیعہ مکتب فکر کے خلاف نفرت انگیز اور تکفیر آمیز تقاریر، علاقائی امن کوسنگین خطرات کا سامنا۔ سندھ حکومت کالعدم جماعت کے سرغنہ معاویہ اعظم کے دورہ سندھ کو روکنے میں ناکام ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ اور عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک رکن پنجاب اسمبلی امام مہدی ؑ کے گستاخ اعظم طارق ملعون کے بیٹے معاویہ اعظم نے پنجاب میں فرقہ واریت کو پروان چڑھاکر اب سندھ کی پر امن سرزمین کو فرقہ وارانہ منافرت کی آگ کی میں جھونکنے کی سازش تیار کرلی ہے ۔

معاویہ اعظم نے سندھ کے ضلع بدین کی تحصیل ماتلی کا دورہ کیا اور وہاں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف اپنے نفرت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ معاویہ اعظم کے اجتماعات میں کافرکافر شیعہ کافر کے کھلے عام نعرے لگائے گئے۔ سندھ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے بجائے اس ملک دشمن کو پروٹوکول فراہم کرتے رہے ۔

معاویہ اعظم کے دورہ سندھ کے دوران اسلام آباد کابدنام زمانہ دہشت گرد مسعود الرحمٰن عثمانی، ماتلی کا مقامی دہشت گرد عبد اللہ سندھی، قاری عارف معاویہ، عبدالستار فاروقی،عمرفاروق حیدری ودیگر بھی اس کے ہمراہ تھے ۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل محرم الحرام میں ماتلی میں کالعدم سپاہ صحابہ جلوس ہائے نواسہ رسول ؐ اور عزاداری امام حسینؑ میں بھرپور انداز میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کیں، مقامی شیعہ رہنماؤں کے خلاف توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات درج کروائے گئے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close