
مولانا عباس انصاری کا انتقال، کشمیری مجاہدین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے معروف اور جید عالم دین، حریت رہنما، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، اتحاد بین المسلمین جموں کشمیر کے بانی چیئرمین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عباس انصاری کے انتقال پر تمام لواحقین، حریت رہنماؤں، آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کرنے والے مجاہدین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی جو انتہائی لائق تحسین ہے، انشاء اللہ ان کی اور دیگر کشمیری مجاہدین کی کوششیں اور کاوشین رنگ لائیں گی اور کشمیر انڈیا کے ظلم و بربریت سے نجات حاصل کرے گا، دعاگو ہیں اللہ تعالی مولانا انصاری مرحوم کو ان کی زحمات کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کو مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔