پاکستانی قوم کیلئے ایک قابل فخر قومی دن یوم دفاع ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
عالمی سطح پر اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے پاکستانی افواج اور قوم نے وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں
شیعہ نیوز : پاکستانی قوم کیلئے ایک قابل فخر قومی دن یوم دفاع ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پوری قوم نے اپنے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آج ہی کے دن 1965ء میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا۔ بزدل دشمنوں کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر سبق سکھایا تھا۔
6 ستمبر1965ء کی صبح بھارت نے لاہور کے قریب سرحد عبور کی اور پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کی پیش قدمی کو روکا، نہ صرف دشمن کو سرحد پار دھکیل دیا، بلکہ جوابی حملے میں بھارتی افواج کو بڑی شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرسندھ کی جانب سے ندیم سرور اور فرزندگان کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان
عالمی سطح پر اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے پاکستانی افواج اور قوم نے وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں، شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے۔