پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گورنرسندھ کی جانب سے ندیم سرور اور فرزندگان کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان

آئی ٹی کے دورہ کے موقع پر جناب ندیم رضا سرور نے 16طالبعلموں کو اپنی جانب سے نئے لیپ ٹاپ دئیے

شیعہ نیوز: گورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا ۔آج گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ،نوحہ خواں جناب ندیم رضا سرور آپ کے فرزند جناب علی جی اور علی شناور کو گورنر سندھ ھاوس میں ظہرانہ دیا ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی جناب ظفر عباس بھی موجود تھے ۔ندیم سرور صاحب نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع، ایک قوم بن کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے، علامہ ساجد نقوی

اس موقع پر گورنر سندھ نے سید ندیم رضا سروراور ان کے فرزندگان کو سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور اعزازی شیلڈ پیش کی اور جناب ندیم رضا سرور صاحب کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کیا ۔جناب ندیم رضا سرور کے ھاتھ سے گورنر ھاؤس میں درخت لگایا گیا ۔ آئی ٹی کے دورہ کے موقع پر جناب ندیم رضا سرور نے 16طالبعلموں کو اپنی جانب سے نئے لیپ ٹاپ دئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button