پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

منی بجٹ کا دفاع عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے. , احمد اقبال

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ کے خاتمے یا اس کی شرح میں اضافے کے لیے پیش کئے گئے منی بجٹ کو ناانصافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گی۔قوم پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔عوام نے تحریک انصاف کو جس مثبت تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا تھا وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔گزشتہ تین سالوں کے دوران جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس کی ملک کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔حکومتی اراکین کی جانب سے منی بجٹ کا دفاع عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے ملک کے متوسط طبقے کو مہنگائی کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔موجودہ مہنگائی کے تناسب سے عوام کو ریلیف دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ منی بجٹ سے عام ادمی کے متاثر نہ ہونے کا حکومتی دعوی اگر جھوٹ ثابت ہوا تو مذکورہ بجٹ کو عوام کے معاشی قتل کے لیے ایک ظالمانہ اقدام سمجھا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button