مشرق وسطی

اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کو عقوبت خانوں میں شہید کیے جانے کے مجرمانہ اسرائیلی طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 27 فلسطینیوں کی ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ سے جبری طور پر اغواء کئے 27 فلسطینیوں کو دوران حراست ماورائے عدالت تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فلسطینیوں کی شہادتیں قابض صہیونی فوج کی طرف سے جاری جنگ، قیدیوں سے ناروا سلوک اور ان کے خلاف جنگی جرائم کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے حامی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس سے امریکی کانگریس کی طرف جانے والے راستے کو بند کر دیا

حماس نے فلسطینیوں کو حراستی مراکز میں تشدد کرکے شہید کرنے کے مجرمانہ صہیونی طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے ہیومن رائٹس واچ، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دیگرعالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قانونی اور انسانی ہمدردی کے کردار کو ادا کرے اورحراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والے مجرمانہ برتاؤ کی تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ سے گرفتار کیے گئے 27 فلسطینی حراستی مراکز میں انتقال کرگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button