
مشرق وسطی
عراق میں ترکیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 فوجی ہلاک
شیعہ نیوز:شمالی صوبہ دہوک کی آئل فیلڈ میں ترکیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سات ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔
ترک وزارت دفاع نے عراقی ذرائع کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی رپورٹوں میں کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ترکیہ کا ہے، کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترک وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ پ کے کے(PKK) کہ جسے ترکیہ ایک دہشتگرد گروہ سمجھتا ہے، نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔
ترکیہ کئی سال سے پ کے کے(PKK) کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔