دنیا

مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کے عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

شیعہ نیوز: افغانستان کے ثقافتی سینٹر تبیان کے صدر عیسیٰ حسینی مزاری نے مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کے عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس طالبان حکومت کے سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ دھماکے میں ملوث در پردہ اور آشکارا دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کریں۔

عیسیٰ حسینی مزاری نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کے مخالفین اچھی طرح جانتے ہیں کہ عوام کی بیداری اور آگاہی ان کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے اور اسی لئے وہ تبیان اور آوا خبر رساں ایجنسی کے خلاف اس قسم کی گھناؤنی کارروائیاں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح افغانستان کے صوبۂ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں ثقافتی سینٹر تبیان میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ تقریب کے وقت 25 صحافی وہاں موجود تھے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے اس قسم کے دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش قبول کرتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button