اہم پاکستانی خبریں

جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو عوامی حکومت کی تشکیل کیلیے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

شیعہ نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سے ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کی درخواست کردی جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button