مشرق وسطی

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی خواتین نے اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے مظاہرہ کیا۔

سند خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس میں ہونے والے اس مظاہرے میں فلسطینی خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے فلسطینی مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی قیدیوں کی تصاویر بھی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے بارہا فلسطینی قیدیوں کی جلد سے جلد رہائی پر زور دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کے عامل صیہونی ہیں۔

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 37 فلسطینی خواتین قیدی سخت اور دشوار حالات میں اسیری کی زندگی رہی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4 ہزار 6 سو فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 230 سے زائد بچے اور50 خواتین ہیں جبکہ 500 قیدی بغیر کسی الزام کے قید ہیں اور ایک ہزار 8 سو قیدی بیمار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button